Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سیف السلام 12‘ عسکری مشقوں کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا

مشقوں میں سعودی مسلح افواج اور دیگر ادارے حصہ لیں گے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے شمالی ریجن میں آئندہ ہفتے سے ’سیف السلام 12‘ مشترکہ عسکری مشقوں کا آغاز ہوگا ۔
مشقوں میں مسلح افواج، وزارت داخلہ، نیشنل گارڈ اور مختلف سیکورٹی اداروں کے دستے حصہ لیں گے۔
اخبار 24 کے مطابق مشترکہ مشقوں کے ترجمان کیپٹن علی بن حسن آل علی نے کہا ہے کہ مشقوں کا مقصد عسکری تربیت اور جنگی استعداد کار کو بڑھانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشقوں میں شریک مختلف محکموں کے دستوں کو مسلح افواج مشترکہ کاروائیوں کی ٹریننگ بھی دی جائی گی۔
آل علی نے واضح کیا کہ مشقوں میں بری، بحری اور فضائی آپریشنز کی تربیت دی جاتی ہے، جبکہ انٹیلیجنس، کاؤنٹر انٹیلیجنس، کمانڈ اینڈ کنٹرول اور سائبر کاروائیوں سے نمٹنے کی بھی مشق کی جائی گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’سیف السلام‘ مشقیں مختلف مراحل پر مشتمل ہیں ۔ پہلا مرحلہ عسکری کاروائیوں کی تیاری کے لیے مخصوص ہوگا۔
 دوسرے مرحلہ میں منصوبہ بندی اور کنٹرول روم کی ٹریننگ شامل ہوگی جبکہ آخری مرحلہ میں تمام دستے مشترکہ فیلڈ آپریشن میں حصہ لینے کی مشق کریں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: