2023 میں بجٹ کے آمدن و اخراجات کے اعداد و شمار جاری
’کل حقیقی آمدنی 1.212 ٹرلین ریال جبکہ کل حقیقی اخراجات 1.293 ٹرلین ریال رہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خزانہ نے 2023 کے بجٹ کے حقیقی اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’2023 میں ملک کے بجٹ کی کل حقیقی آمدنی 1.212 ٹرلین ریال رہی ہے۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ’2023 کے دوران ملک کے بجٹ کے کل حقیقی اخراجات 1.293 ٹرلین ریال رہی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’2023 کے دوران بجٹ کا کل حقیقی خسارہ 80.946 بلین ریال رہا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’2023 میں تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی کل حقیقی آمدنی 457.728 بلین ریال رہی ہے اور یہ 2022 کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے‘۔
’تیل مصنوعات کی کل حقیقی آمدنی 754.562 بلین ریال رہی ہے جبکہ صحت اور سماجی فروغ پر اخراجات میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔