Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی چینل الثقافیہ بافٹا فلم ایوارڈز نشر کرے گا

ایوارڈ تقریب میں برٹش اور عالمی سنیما کی بہترین پرفارمنس شامل کی جائے گی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی ثقافتی چینل الثقافیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے بافتہ فلم ایوارڈز کی خصوصی تقریب مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ (مینا) کے لیے ایم بی سی براڈکاسٹر گروپ کے زیر انتظام نشر ہو گی۔
عرب نیوز کے مطابق لندن کے رائل فیسٹیول ہال سے اتوار 18 فروری کو براہ راست نشر ہونے والی تقریب میں برطانوی اور عالمی سنیما کی بہترین پرفارمنس شامل کی جائے گی۔
معروف اداکار ڈیوڈ ٹینینٹ کی میزبانی میں بافٹا (برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن اینڈ آرٹس) ایوارڈز میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے گذشتہ سال کے دوران سلور سکرین پر غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا جائے گا۔
ستاروں سے جھلملاتی ایوارڈ تقریب میں برطانوی گلوکارہ صوفیہ ایلس بیکسٹر اپنے ہٹ  گانے’مرڈر آن دی ڈانس فلور‘ پرفارم کرنے کے لیے سٹیج پر نمودار ہوں گی۔
ایوارڈ تقریب کا آغاز شام 5.45 GMT ہو گا جب کہ مرکزی ایوارڈز شو شام سات بجے شروع ہو گا۔

برطانوی گلوکارہ ’مرڈر آن دی ڈانس فلور‘ پرفارم کریں گی۔ فائل فوٹو گیٹی امیجز

یہ دونوں ایونٹ الثقافیہ چینل پر فری ٹو ایئر ٹیلی ویژن کے ذریعے اور شاہد، عربی سٹریمنگ پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

شیئر: