Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بنانے والے خواجہ نافع کون ہیں؟

خواجہ نافع 13 فروی 2002 کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے۔ (فوٹو: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیسبک)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بنانے والے کرکٹ کے ابھرتے ستارے خواجہ نافع جنہوں نے لاہور قلندرز کے سٹار بولزر کا پُراعتماد انداز میں سامنا کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت سے ہمکنار کیا۔ شاندار اننگز کھیلنے پر خواجہ نافع کو کرکٹ تجزیہ کاروں اور فینز کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں خواجہ نافع نے پی ایس ایل کی تاریخ میں 31 گیندوں کی اننگز میں صرف ایک ڈاٹ بال کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
پیر کو لاہور قلندرز کے خلاف تین چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 31 گیندوں پر 60 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹز کے وکٹ کیپر اور سابق کپتان سرفراز احمد نے خواجہ رافع کے حوالے سے بتایا کہ ’خواجہ نافع کو فیس بک پر ان کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں سیلیکٹ کیا۔‘
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر ہوئی جس میں خواجہ نافع پاکستان کرکٹ ٹیم اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا بیٹ گفٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں آپ کا بہت شکریہ آپ نے مجھے بیٹ تحفہ کیا، میں آگے بھی اسی طرح پرفارم کروں گا۔‘
خواجہ نافع نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے حوالے سے  ایک کانفرنس میں بتایا کہ ’میرے فیورٹ بیٹسمین بابر اعظم اور روہت شرما ہیں۔‘
صحافی عمران صدیقی خواجہ رافع کی کامیابی کے حوالے سے لکھتے  ہیں کہ ’ خواجہ نافع کے کوچ لیاقت ان کی وڈیوز فیس بک پر لگاتے تھے اور وہ کوئی بڑی کرکٹ کھیلے بغیر بی پی ایل کھیلے جو بڑی کامیابی ہے۔‘
وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’پھر کوئٹہ نے انھیں منتخب کیا، وہ بہت باصلاحیت ہے اور فیوچر اسٹار ہیں۔‘ 
’فیوچر سٹار‘ خواجہ نافع کون ہیں؟
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین خواجہ نافع 13 فروی 2002  کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے۔
22 برس کے نوجوان بیٹسمین خواجہ نافع نے اپنا کرکٹ کھیلنے کا آغاز ٹی20 کرکٹ سے سنہ 2023 میں چٹوگرام چینلنرز سے کھلنا ٹائیگرز کے خلاف کیا تھا۔
خواجہ نافع نے پاکستان سپر لیگ کے اب تک دو میچز کھیلے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے اپنا آخری میچ کراچی کنگز ریجن میں بہاولپور کے خلاف فیصل آباد میں کھیلا تھا۔
اس سے قبل وہ لاہور، فیصل آباد، میرپور، رحیم یار خان سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں انڈر 19 کے میچز کھیل چکے ہیں۔ 
کرکٹ کریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ نافع نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ’گلیوں میں کرکٹ کھیلی ہے اور ہمارے سر لیاقت ہیں وہ بچپن سے اب تک میرے کوچ ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اب اعظم بھائی ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔‘
18 اپریل 2023 کو کراچی جِم خانہ کرکٹ فیسٹیول میں بہترین بلے باز کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔
اس طرح رمضان کارپوریٹ کپ اور کیٹل سُپر لیگ کے میں بھی کھیل چکے ہیں۔

 

شیئر: