Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں ’تاسیسی قصبہ‘ کے عنوان سے نمائش

شتربانوں اور گھڑسواروں کی خصوصی ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر مدینہ منورہ میں ’تاسیسی قصبہ‘ کے عنوان سے عوام کے لیے خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ منورہ کی انتظامیہ کی جانب سے ’قریہ التاسیس‘ میں زائرین کو ماضی سے جوڑا جارہا ہے۔

نمائش میں آتشبازی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)

نمائش میں یاد مملکت کے حوالے سے یادگاری اشیا رکھی گئی ہیں جبکہ روایتی خیمے اور عہد رفتہ کی طرز زندگی کو نمایاں کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
منتظمین نے شتر بانوں اور گھڑ سواروں کی ریلی کا بھی خصوصی انتظام کیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔
ریلی کی گزرگاہوں کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی اہتمام کرتے ہوئے ان شاہراہوں پر آنے والی ٹریفک کو دوسری جانب منتقل کردیا تاکہ لوگوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ثقافت کو اجاگرکرنے کےلیے رنگا رنگ پروگرام منعقد کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)

نمائش میں بچوں کے لیے کھیلوں کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ مملکت کی تاریخ وثقافت کو اجاگرکرنے کےلیے ایک تاریخی علاقہ بھی مخصوص کیا گیا ہے۔ تقریب میں آتشبازی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔

شیئر: