یوم تاسیس پر جوازات کی خصوصی امیگریشن مہر
جمعرات 22 فروری 2024 22:00
جوازات کے اہلکاروں نے مسافروں کا استقبال پھولوں سے کیا(فوٹو، ایس پی اے)
یوم تاسیس کے موقع پر ادارہ امیگریشن کی جانب سے خصوصی مہر جاری کی گئی ہے۔ مہر کا استعمال ایئرپورٹس یا بری سرحدی چوکیوں پرآنے اور جانے والے مسافروں کی سفری دستاویزات پر کیا جا رہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یوم تاسیس کے موقع پر جاری ہونے والی امیگریشن مہرکا مقصد مملکت کی تین سو سالہ تاریخ کو یاد کار بنانا ہے۔
دریں اثنا امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات‘ ادارے کی جانب سے مملکت کے مختلف بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور سرحدی چوکیوں پر بھی یوم تاسیس کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
اس موقع پر جوازات کے اہلکاروں نے آنے والے مسافروں کا استقبال پھول اور مسکراہٹ سے کیا۔