Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے پیٹرول کے نرخ تبدیل ہوں گے؟

نئے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں تبدیلی نہیں ہوگی، وزارت کی وضاحت(فوٹو، ایکس)
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ مملکت میں متعارف کرایا جانے والے نئے ایندھن ’یورو5‘ کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی۔
المرصد نیوز نے وزارت توانائی کی جانب سے کی جانے والی وضاحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ نئے پیٹرول اور ڈیزل ’یورو 5‘ کو مارکیٹ میں لانچ کرنے کے بعد پرانے پیٹرول اورڈیزل کو ختم کردیا جائے گا۔
وزارت نے اس حوالے سے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ نیا پیٹرول اور ڈیزل تمام اقسام کی گاڑیوں کے لیے کارآمد ہے جیسے خاص طورپر مملکت میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے نئے پیٹرول اور ڈیزل کے حوالے سے جاری خبر کے بعد لوگوں میں یہ بحث چھڑ گئی تھی کہ نئے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ بھی تبدیل ہورہے ہیں۔
وزارت توانائی نے اس حوالے سے لوگوں میں چھڑنے والی اس بحث کو ختم کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ پیٹرول اورڈیزل کے نرخوں میں تبدیلی نہیں ہوگی۔

شیئر: