Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں بارش اور برف باری، کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں تاحال بند

’طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 29 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوا تھا‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے کئی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں۔
موسلادھار بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقوں میں روزمرہ کے معاملات متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ’طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 29 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوا اور یکم مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جو دو مارچ تک موجود رہے گا۔‘
بلوچستان میں نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں اکثر مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا میں تین مارچ تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتظامِ کشمیر میں تین مارچ تک گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اورشدید برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
پنجاب اور اسلام آباد میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں اکثر مقامات پر آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اورملحقہ علاقوں میں شدید برف باری بھی متوقع ہے۔
سندھ میں سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، شہید بے نظیر آباد، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، خیرپور اور میرپور خاص میں آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

شیئر: