Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں سکولوں کی ٹائمنگ کیا ہوگی ؟

سکول اہلکار رمضان میں 5 گھنٹے ڈیوٹی دیں گے۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی عرب کے ماہ رمضان المبارک کے دوران حکومتی اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تدریس کا دورانیہ 5 گھنٹوں مقرر کیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق  ریجنل محکمہ تعلیم جدہ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سکولوں میں تدریس کا آغاز صبح 9 بجے کیا جائے گا جو دو بجے تک جاری رہے گا۔
 تعلیم بالغاں کے لیے مقررہ شام کی کلاسز کا آغاز نماز ظہر کے بعد دوپہر ایک بجے ہو گا جبکہ اس کا سلسلہ مختلف اسکولوں کے اپنے ٹائم ٹیبل کے مطابق رات ساڑھے نو بجے تک رہے گا۔
اسکولوں میں کام کرنے والے اداراتی عملے کے لیے ڈیوٹی کا آغاز صبح 10 بجے ہو گا جو سہہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔

دریں اثنا مشرقی ریجن کے ادارہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تدریس کا آغاز صبح 10 بجے ہو گا جو سہہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔

 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: