Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امریکہ میں کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں تعاون پر تبادلہ خیال

کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سیٹی (کاوسٹ) کے سربراہ ڈاکٹر منیر بن محمود الدسوقی نے امریکی نائب مشیر قومی سلامتی برائے سائبر سکیورٹی اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی آئن نیوبرگرسے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امریکی وفد میں 20 بڑی کمپنیز کے نمائندگان شامل تھے۔ ملاقات میں مستقبل کی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر منیر بن محمود الدسوقی نے ٹیکنکل ڈیولپمنٹ تیز کرنے، سائنسی تحقیق اور صنعتی استعمال کے درمیان فرق ختم کرنے، اور ٹیکنالوجی ویلیجز کے قیام کے ذریعے ایجادات کو فروغ دینے میں قومی لیبارٹری کے کردارکا جائزہ لیا۔
 کاوسٹ کے نائب سربراہ طلال بن احمد السدیری اور وزارت کمیونیکیشن کے سیکریٹری برائے آئی ٹی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بسام بن عبداللہ نے کمیونیکشن کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے منصوبوں پر گفتگو کی۔
 ملاقات میں اوپن ایئر نیٹ ورک پرسائبر سکیورٹی ٹیکنالوجیز کے ذریعے  تبدیلیاں زیر غور آئیں جبکہ سمارٹ نیٹ ورکس کی ڈیولپمنٹ میں مصنوعی ذہانت کردار پر بھی بات کی گئی۔
دوران ملاقات ڈویلپمنٹ اینڈ انوویشن ڈویلپمنٹ اتھارٹی، متعدد سعودی جامعات اور امریکی کمپنیز نے متعلقہ شعبوں میں ایجادات کے عمل کو تیز کرنے، ریسرچ کے مطابق اپلیمنٹیشن، اوپن ائیر نیٹ ورک کو اپنانے اور پروفیشنلز کی مہارتوں کو بہتر بنانے میں شراکت داریوں کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔
امازون، کاوسٹ، آرامکو اور مختلف اداروں کی جانب گیراج پروجیکٹ، تحقیق اور ترقی کے پروگرام میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع اور لیبارٹریز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: