Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے کورنیش پر فارمولا ون کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا

’کل جمعہ کو فارمولا ون کا افتتاح ہوا اور دو راؤنڈ  مکمل کئے گئے‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ  ہمیں فارمولا ون کی ایک مرتبہ پھر میزبانی پر خوشی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’کھیلوں کے بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کھیلوں کا عالمی مرکز بن چکا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت کی سپورٹ کے بغیر یہ مقام حاصل کرنا ممکن نہیں تھا‘۔
دوسری طرف آج ہفتے کو جدہ کے کورنیش پر فارمولا ون کا دوسرا مرحلہ شام 8 بجے شروع ہوگا۔
کل جمعہ کو فارمولا ون کا افتتاح ہوا اور دو راؤنڈ  مکمل کئے گئے جس کے بعد آج دوسرا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے۔
 

شیئر: