Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہر خاندان کے لیے ایک ڈاکٹر‘ 20 ملین سے زیادہ افراد مستفید ہوچکے

وزارت صحت کی مہم مملکت کے وژن  2030 سے ہم آہنگ ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے متعارف کرائی گئی مہم ’ہر خاندان کے لیے ایک ڈاکٹر‘ سے اب تک 20 ملین  سے زیادہ افراد مستفیذ ہوچکے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق اس مہم کا مقصد علاج معالجے کی سہولت، دیکھ بھال اور مرض سے بچاؤ کرنا تھا۔
وزارت صحت کا کہنا تھا اس مہم کی بدولت مختلف جنس اور عمر کے لوگوں نے اپنے صحت معاملات کے لیے ہسپتالوں سے رجوع کیا۔
وزارت نے مستقبل میں پیدا ہونے والے طبی مسائل سے بچاؤ اور خاندان کو ان سے دور رکھنے کے لیے یہ مہم متعارف کرائی تھی جس کا مقصد صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے۔
وزارت صحت نے موبائل ایپ ’مائی ہیلتھ‘ کے ذریعے اس کا آغاز کیا تھا اور یہ سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔
وزارت کا کہنا ہے صحت مہم مملکت کے وژن  2030 سے ہم آہنگ ہے اور اس کا سب سے بڑا مقصد بیماریوں سے بچاؤ اور ابتدائی مرحلے میں کنٹرول کرکے مستقبل میں ہونے والے بڑے نقصان سے لوگوں کو بچانا ہے۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ لوگوں نے اس مہم میں حصہ لیا ہے جو مملکت کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: