Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہلال احمر کی مسجد الحرام میں خصوصی ایمرجنسی سروسز

زائرین کی مدد کےلیے اتھارٹی کے 900 رضا کار بھی دستیاب ہوں گے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں خصوصی ایمرجنسی سروسز قائم کی ہے۔
سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی مکہ برانچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مصطفی بلجون نے بتایا ’35 سے زیادہ ایمبولینس مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں چھ مسجد الحرام میں جبکہ 21 داخلی اور آٹھ بیرونی مراکز ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’  جدید ترین طبی آلات سے لیس 80 سے زیادہ ایمبولینسز چلائی جائیں گی اور تقریبا 900 افراد پر مشتمل عملہ ایمرجنسی ٹیموں کے ساتھ کام کرے گا۔‘
مسجد الحرام کے احاطے میں موثر ٹرانسپورٹ کےلیے اتھارٹی 7 کرائسز منیجمنٹ وہیکلز، 150 سائیکلیں، سکوٹرز، 10 موٹر سائیکلیں اور14 گالف کارٹس فراہم کرے گی۔

ایمرجنسی ٹیمیں زیادہ نمازیوں والے مقامات پر خدمات کو تیز کریں گی (فوٹو: عرب نیوز)

اس کے علاوہ زائرین کی مدد کےلیے اتھارٹی کے 900 رضا کار بھی دستیاب ہوں گے۔
اس منصوبے کا فوکس ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداداور مسجد الحرام کے قریب ترین طبی مراکز تک تیز رفتار ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
رمضان کے آخری دس دنوں کے دوران ایمرجنسی ٹیمیں زیادہ نمازیوں والے مقامات پر خدمات کو تیز کریں گی۔

شیئر: