Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمارے خاندان کے بارے میں افواہوں پر یقین نہ کریں: سدھو موسے والا کے والد

خیال رہے کہ سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے (فوٹو: سدھو موسے والا فیسبک)
معروف انجہانی انڈین پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والد نے اپنی اہلیہ کے حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق رواں برس فروری میں سدھو موسے والا کے والدین کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ اُن کے ہاں مارچ میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
اس حوالے سے سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں نیا بیان جاری کیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے  نہ تردید کہ اُن کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے یا نہیں۔
بلکور سنگھ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم سدھو کے مداحوں کے ممنون ہیں جنہیں ہماری فیملی کے بارے میں تشویش ہے لیکن فیملی کے بارے میں کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں جن پر یقین نہ کیا جائے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’جو بھی خبر ہوگی، وہ فیملی کی جانب سے آپ سب کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔‘
تازہ اطلاعات کے مطابق انجہانی گلوکار کی والدہ چرن سنگھ ہسپتال میں داخل ہیں جہاں جلد اُن کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے جبکہ کچھ افواہوں کے مطابق انہوں نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔
اس سے قبل فروری میں سدھو موسے والا کے تایا چمکور سنگھ نے ٹربیون انڈیا کو بتایا تھا کہ ’چرن کور آئی وی ایف ٹریٹمنٹ کے ذریعے حاملہ ہوئی ہیں، اسی وجہ سے وہ گزشتہ تین سے چار ماہ سے گھر سے باہر بھی نہیں نکلی ہیں۔‘
خیال رہے کہ سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے جنہیں 29 مئی 2022 کو انڈین پنجاب کے ضلع مانسہ میں دشمنی کی آڑ میں قتل کر دیا گیا تھا۔

شیئر: