اسلام آباد...حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی کی جانب سے سمن موصول ہونے کے بعد پارٹی رہنماوں اور قانونی مشیروں سے مشاورت کی ۔سمن کی تعمیل کرتے ہوئے پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔جے آئی ٹی میں پیشی کے حوالے سے معاملات زیرغورآئے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شریف خاندان نے تحفظات کے باوجود قانونی قدم اٹھایا ہے ۔ وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ شریف خاندان اور نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ شریف خاندان نے تحفظات کے باوجود قانونی قدم اٹھایا۔اپوزیشن پانامہ لیکس پر سیاست کررہی ہے۔ نواز شریف پہلے دن سے احتساب کیلئے تیار تھے عدالت سے سرخرو ہوں گے۔