Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے لکسمبرگ کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات

دونوں وزارتوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر  لکسمبرگ کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ زیویئربیٹل سے ملاقات کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کےمطابق اس موقع پرسعودی وزارتِ خارجہ اور لکسمبرگ کے مابین مختلف سیاسی مشاورت و دیگر امور کے حوالے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
دونوں رہنماوں کے مابین ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعلقات میں اضافے کے حوالے سے بات ہوئی علاوہ ازیں عالمی سطح کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: