Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر۔3

ممبئی.... بالی وڈ فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر۔3 کی عکسبندی کا آغاز 15 اگست سے ہو گا۔ پروڈیوسر راہول مترا نے اپنی تازہ گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر کے سلسلے کی تیسری فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر۔3 کی عکسبندی 15 اگست سے شروع ہو گی،فلم کی اہم کاسٹ میں اداکار جیمی شرگیل،ماہی گیل اور سوہا علی خان شامل ہیں جو پہلی فلم اور سیکوئل کا بھی حصہ تھے البتہ فلم کی کاسٹ میں ایک اور نام کا اضافہ کیا گیا ہے۔اداکار سنجے دت بھی فلم میں اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔فلم آئندہ سال جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 

شیئر: