Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن کا قدیم ترین بازار ’الحب‘ آج بھی عوام میں مقبول کیوں؟

بازار میں رمضان میلے کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مشرقی ریجن کا سب سے قدیم بازار ’سوق الحب‘ آج بھی غیرمعمولی طور پر مشہور ہے۔ بازار کی رونقوں میں رمضان المبارک کے دوران غیرمعمولی اضافہ ہو جاتا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق دمام میں واقع اس بازار کا شمار شہر کے مشہور اور قدیم ترین بازاروں میں ہوتا ہے۔
سوق الحب میں کاروباری سرگرمیوں کی تاریخ 80 سال پرانی ہے، جبکہ خاص مواقع پر یہاں زرعی مصنوعات کے علاوہ مختلف اشیائے خوردونوش، روز مرہ کے استعمال کی اشیا، مختلف قسم کے ملبوسات سے لے کر قیمتی پتھر بھی دستیاب ہوتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بازار میں ترمیم واصلاح کے بعد مختلف لوگوں کے ملنے اور جمع ہونے کا مرکز بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ روایتی بازار پر متعلقہ اداروں نے خصوصی توجہ دی ہے اور مختلف ترمیمی کاموں اور پراجیکٹس کے ذریعے بازار کی تعمیر نو دمام کی تاریخ، ثقافت اور تعمیری شناخت کے مطابق کی ہے۔

روایتی بازار میں بچوں کی تفریح کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

بازار کی خوبصورتی لوگوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے اور شہری اور غیر ملکی وزٹرز یہاں دکانوں اور اسٹالز سے سستے داموں اپنی ضرورت کی اشیا کی خریداری کے علاوہ بازار تعمیری کشش سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔
علاوہ ازیں سوق الحب میں ہر سال رمضان المبارک میں ’سوق الحب کے ایام‘ نامی فیسٹول کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
جدت اور ثقافت کے حسین امتزاج کی عکاسی کرنے والے فیسٹول میں شرکا کے لیے دستکاری کے اسٹالز، تھیٹر، لوک داستان، روایتی فنون کی نمائش کے علاوہ مختلف سرگرمیوں اور کھیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جو کہ بازار کی روایتی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے تحفظ کی ضامن ہیں۔

شیئر: