Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی متاثرین کے لیے سعودی عرب کا 45 واں طیارہ العریش پہنچ گیا

امدادی سامان میں اشیائے خورونوش اور دیگر اشیا شامل ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے امدادی سامان لے کر 45 واں طیارہ مصرپہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان  مرکز کی جانب سے ارسال کیے جانے والا طیارہ مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا جہاں سے سامان ٹرکوں کے ذریعے غزہ پٹی میں متاثرین کے لیے بھیجا جائے گا۔
واضح رہے سعودی عرب کے شاہ سلمان   مرکز کی جانب سے فلسطین کے متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے اب تک 44 طیارے روانہ کیے جاچکے ہیں جبکہ امداد کی ترسیل کا سلسلہ بحری ذریعے سے بھی جاری ہے۔
ارسال کیے جانے والے امدادی سامان میں اشیائے خورونوش کے علاوہ روزمرہ کی ضرورت کی چیزیں شامل ہیں جبکہ ادویات اور طبی لوازمات کی بڑی کھیپ سے قبل بھیجی جاچکی ہے۔
خیال رہے سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ بحران کے آغاز سے ہی امدادی مہم جاری ہے۔ متاثرین کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پرکام کیا جارہا ہے۔

شیئر: