Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سادہ دہی کھانے سے ہمیں کون سے جسمانی فوائد حاصل ہوتے ہیں؟

دہی میں موجود پروبائیوٹکس بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں جن سے دل کی صحت بہتر رہتی ہے (فوٹو: فری پِک)
سادہ دہی غذائیت اور طاقت سے بھرپور ہوتی ہے۔
روزانہ سادہ دہی کھانے سے ہماری صحت اور جسمانی نشونما پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اسی سلسلے میں انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے سادہ دہی سے حاصل ہونے والے جسمانی فوائد کی تفصیل بتائی ہے جو کے مندرجہ ذیل ہے۔
نظام انہضام کی بہتری
دہی میں لیکٹوبکائیلس اور بائیفیڈوبیکٹیریم جیسے پرو بائیوٹکس یا ’گُڈ بیکٹیریا‘ پائے جاتے ہیں جو معدے میں مائیکرواورگنزمز کا توازن برقرار رکھتے ہیں۔ ان پروبائیوٹکس سے نظام انہضام بہتر ہوتا ہے اور قبض، ہیضہ اور پیچش کے مسائل سے چھٹکارا ملتا ہے۔
قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے
سادہ دہی میں پائے جانے والے پروبائیوٹکس جسم میں امیون سیل تیزی سے پیدا کرتے ہیں جس سے جسم کو انفیکشنز اور بیماریوں کے خلاف جنگ میں قوت ملتی ہے۔ پروبائیوٹکس سے سوزش میں بھی کمی آتی ہے جس سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔
وزن قابو میں رہتا ہے
سادہ دہی میں پائے جانے والے پروبائیوٹکس اور پروٹین سے پیٹ بھرا رہتا ہے اور بھوک کم لگتی ہے جس کی وجہ سے وزن قابو میں رہتا ہے۔
ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں
دہی میں کیشلیئم بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے جس سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ کیلشیئم پٹھوں کی مضبوطی اور خون کو جمنے سے روکنے کے لیے بھی موثر ہے۔
اوسٹیوپوروسس کا خطرہ کم ہوتا ہے
باقاعدگی سے دہی کھانے سے اوسٹیوپوروسس کا خطرہ کم ہوتا ہے اور ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں۔ دہی میں کیلشیئم، میگنیشیئم، فوسفورس اور وٹامن ڈی پائے جاتے ہیں جن سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
 

باقاعدگی سے دہی کھانے سے اوسٹیوپوروسس کا خطرہ کم ہوتا ہے (فوٹو: فری پِک)

دل کی صحت بہتر ہوتی ہے
دہی میں موجود پروبائیوٹکس بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں جن سے دل کی صحت بہتر رہتی ہے اور سٹروک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

لیکٹوس ہضم ہوتا ہے
دہی میں لیکٹیس پیدا کرنے والے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو کے لیکٹوس کو ہضم کرنے میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔ جو لوگ لیکٹوس ہضم نہیں کر سکتے، ان کے لیے دہی کھانا نہایت فائدہ مند ہے۔
منہ کی صحت بہتر رہتی ہے
دہی میں پائے جانے والے پروبائیوٹکس کی وجہ سے منہ کے اندر موجود خطرناک بیکٹیریا پیدا نہیں ہوتا جس کی وجہ سے کیویٹیز، مسوڑوں کی صحت اور بدبو کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
جلد بہتر ہوتی ہے
دہی میں موجود پروبائیوٹکس اور نیوٹرینٹس سے جلد بہتر ہوتی ہے اور دانے، خشکی اور سوزش کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ پروبائیوٹکس کی وجہ سے معدہ ٹھیک رہتا ہے جس کی وجہ سے جلد بہتر ہوتی ہے اور وٹامن اور منرلز کی وجہ سے جلد میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔
موڈ خوشگوار ہوتا ہے
حالیہ تحقیق پتا چلتا ہے کہ معدے کی صحت اور ذہنی صحت کے درمیان تعلق ہے۔ دہی میں پائے جانے والے پروبائیوٹکس کی وجہ سے نیوروٹرانسمیٹرز کی پیداوار بڑھتی ہے اور معدے اور دماغ کے درمیان رابطہ بہتر ہوتا ہے جس سے موڈ خوشگوار ہوتا ہے اور بے چینی اور ڈپریشن کی علامات کم ہوتی ہیں۔  

شیئر: