Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے مشہور رہائشی ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

’شہری دفاع کی ٹیموں نے ہوٹل کو رہائشیوں سے خالی کرکے آگ کا دائرہ محدود کردیا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے جدہ کے مشہور رہائشی ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  مذکورہ مشہور ہوٹل الشاطی محلے میں واقع ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے بتایا ہے کہ ’اتوار اور پیر کی درمیابی شب آتشزدگی کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر متعدد ٹیمیں روانہ کی گئیں‘۔
’شہری دفاع کی ٹیموں نے ہوٹل کو رہائشیوں سے خالی کرکے آگ کا دائرہ محدود کردیا‘۔
’آتشزدگی اور ہوٹل کے کمروں میں پھیلنے والے دھویں سے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا‘۔
’معلوم ہوا کہ آگ ہوٹل کے اس حصے میں لگی ہے جہاں رہائشیوں کو سروس فراہم کی جاتی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا جبکہ واقعے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ کوئی زخمی ہوا ہے‘۔

شیئر: