Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شادی رہنے ہی دو،‘ جب کترینہ کیف نے وکی کوشل کو ’دھمکی‘ دی

انڈین اداکار کترینا کیف اور وِکی کوشل 2021 میں راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین اداکار کترینا کیف اور وِکی کوشل 2021 میں راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن اس شادی سے قبل ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب اداکارہ نے شادی نہ کرنے کی ’دھمکی‘ بھی دی تھی۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق وِکی کوشل اپنی شادی کے دوران اپنی فلم ’ذرا ہٹ کے، ذرا بچ کے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور شوٹنگ چھوڑ کر شادی کے لیے آئے تھے۔
ایک انٹرویو کے دوران وِکی کوشل کا کہنا تھا کہ جب اُن کی اہلیہ کو معلوم ہوا کہ انہیں صرف شادی کے دو دن بعد فلم کی شوٹنگ پر واپس جانا ہے تو کترینا کیف نے شادی نے کرنے کی ’دھمکی‘ دی۔
وِکی کوشل کا اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’پھر مجھے دھمکی مل گئی تھی کہ اگر تمہیں دو دن بعد سیٹ پر ہی جانا ہے تو شادی رہنے ہی دو۔‘
وِکی کوشل کو کترینا کیف کی بات ماننی پڑی اور پھر وہ شادی کے پانچ دن بعد فلم کی شوٹنگ کے لیے روانہ ہوئے۔
انہوں نے شادی کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی اب تک بہت حسین تجربہ رہی ہے کیونکہ حقیقتاً ایک ایسا جیون ساتھی ڈھونڈنا جس کی موجودگی سے آپ کو ایسا لگے کہ آپ گھر واپس آگئے ہیں کسی نعمت سے کم نہیں۔‘
اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے وِکی کوشل کا کہنا تھا کہ ’کترینا کیف ایک شاندار انسان ہیں اور اُن کے ساتھ زندگی گزارنے میں مزہ آ رہا ہے۔ مجھے اُن کے ساتھ سفر کرنا اچھا لگتا ہے جو میں پہلے نہیں کیا کرتے تھے۔‘
وِکی کوشل کی اگلی فلم ’سیم بہادر‘ یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی جبکہ کترینا کیف آخری مرتبہ سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں نظر آئیں تھیں۔

شیئر: