سعودی قیادت کی طرف سے شیخ طحنون کی وفات پر اظہار تعزیت
’سعودی قیادت نے شیخ طحنون بن محمد آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کی ہے‘ ( فوٹو: عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن اور اہم عہدیدار شیخ طحنون بن محمد آل نہیان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو تعزیتی مکتوب روانہ کیے ہیں۔
شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو روانہ کیے گئے مکتوب میں سعودی قیادت نے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شیخ طحنون کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے شیخ طحنون کے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔