Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چلاس: راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 20 ہلاکتیں

چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے والی بس گہری کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حادثہ جمعے کی صبح پانچ بجے چلاس کے مقام پشوکل کے قریب پیش آیا۔
مقامی انتظامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس راولپنڈی سے ہنزہ جا رہی تھی۔
چلاس کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز دیامر ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد خان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ مسافروں کا تعلق ہنزہ، کوئٹہ، مانسہرہ، شیخوپورہ اور دوسرے علاقوں سے ہے۔
ہسپتال میں زیرعلاج ایک مسافر کا کہنا ہے کہ وہ سیٹ پر سوئے ہوئے تھے کہ انہیں ٹائر چرچرانے کی آواز سنائی دی اور دیکھا تو ڈرائیور گاڑی کو قابو میں رکھنے کوشش کر رہا تھا تاہم گاڑی کھائی میں گرتی چلی گئی۔
مقامی ریسکیو انتظامیہ کے مطابق ریسکیو کا کام مکمل ہوگیا ہے اور تمام زخمیوں کو چلاس ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے زخمیوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ 

 

شیئر: