Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمیوں میں قوت مدافعت بڑھانے والے مشروب کون سے ہیں؟

انار میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور منرلز بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جس سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے (فوٹو: فری پِک)
گرمیوں کے موسم میں پسینہ تیزی سے بہتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے، اسی لیے قوت مدافعت بڑھانے والے مشروبات پینے سے نہ صرف جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے بلکہ جسم کو اہم وٹامنز اور منرلز بھی ملتے ہیں۔
اسی سلسلے میں انڈین ٹی وی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ نے ایسے دس مشروبات بتائے ہیں جنہیں پی کر گرمیوں میں قوت مدافعت مضبوط کی جا سکتی ہے۔
سبز چائے
سبز چائے کیچنز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور مشروب ہے جس سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ گرمیوں میں گرم پانی میں گرم چائے ابالیں اور پھر اسے نیم گرم یا ٹھنڈی حالت میں پی لیں۔
لیموں پانی
لیموں میں وٹامن سی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہےاور کولاجن پیدا ہوتا ہے۔ اپنی صبح کا آغاز ایک گلاس پانی میں لیموں ڈال کر پینے سے کریں۔
ہلدی والا دودھ
ہلدی والے دودھ میں کرکیومن نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جس میں سوزش کش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
ادرک والی چائے
ادرک میں قوت مدافعت پیدا کرنے والی خصوصیات ہوتی ہیں جن سے سوزش میں کمی آتی ہے۔ ادرک والی چائے بنانے کے لیے گرم پانی میں ادرک کاٹ کر ابالیں اور پھر اُس میں اپنے پسندیدہ ذائقے کے لیے شہد یا لیموں پانی ڈالیں۔
ناریل پانی
ناریل پانی میں الیکٹروریائٹس اور منرلز بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جس سے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے اور قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ ٹھنڈا ناریل پانی براہ راست پیئں یا پھر کسی بوتل کے ذریعے پیئں۔
اورینج سموتھی
اورینج یعنی مالٹوں میں وٹامن سی بڑی مقدار میں پائے جاتی ہیں جس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے۔ مالٹوں کے تازہ رس کو دہی یا باداموں والے دودھ میں ڈال کر بلینڈ کریں اور پھر اُس میں مٹھی بھر کٹی ہوئی پالک ڈالیں اور ٹھنڈی اورینج سموتھی پیئں۔
 

ہلدی والے دودھ میں سوزش کش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں (فوٹو: فری پِک)

ایلو ویرا جوس
ایلو ویرا میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جن سے قوت مدافعت بڑھتی ہے اور مجموعی طور پر صحت بہتر ہوتی ہے۔
خربوزے کا جوس
خربوزے میں پانی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اور خربوزے وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوتے ہیں جن سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ تازہ خربوزے کے ٹکڑوں کو کاٹ کر لیموں پانی اور پودینے کے پتوں میں ڈالیں اور گرمیوں میں مزیدار ٹھنڈا جوس پیئں۔
انار کا جوس
انار میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور منرلز بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جس سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے اور سوزش میں کمی آتی ہے۔
ہربل چائے
 ایلڈبیری اور ایکی ناکیا جیسی ہربل ٹیز میں قوت مدافعت بڑھانے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ ہربل چائے کے بیگز کو کچھ منٹوں تک پانی میں ابالیں اور پھر پیئں۔

شیئر: