انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ کے دوران بال چھپانے والے تماشائی کو پولیس نے دھر لیا۔
پیر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کے میچ کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا جب تماشائیوں میں بال گرنے کے بعد کلکتہ ٹیم کے ایک مداح نے بال چھپا لی۔
مزید پڑھیں
-
شاہین آفریدی سے بدتمیزی، تماشائی کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیاNode ID: 858176
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اس واقعے کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کولکتہ ٹیم کی جرسی میں ملبوس نوجوان بال کو اپنی پینٹ میں چھپائے کھڑا ہے اور پولیس اہلکار اس کی طرف بھاگ رہا ہے۔
نوجوان فین نے کافی مزاحمت کی مگر پولیس اہلکاروں نے اسے پکڑ کر بال واپس لے لی اور نوجوان کو پیچھے دھکیل دیا۔
A fan tried to steal the match ball, but got caught. pic.twitter.com/99bmVET9tM
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) May 14, 2024
ایکس پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 8 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہو چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں سکیورٹی اہلکار کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آرہے ہیں۔

انیش ورما لکھتے ہیں ’وہ بس میچ کو یادگار بنانا چاہتا تھا، پولیس اہلکار نے اس کا خواب توڑ دیا۔‘

دوسرے صارف نے لکھا، ’ایک ہی بال ہے بی سی سی آئی کے پاس؟‘

ایک اور صارف نے لکھا ’یہ اپنے ٹکٹ کے پیسے پورے کر رہا تھا۔‘

ندیم نامی صارف نے لکھا ’اسے دھکا مت دو، اس نے کرکٹ کی محبت میں ایسا کیا ہے، وہ بال کو صرف ایک یادگار کے طور پر رکھنا چاہتا تھا، سکیورٹ اہلکار اس پر سختی کیوں کر رہا ہے؟‘












