Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تیز رفتار اور محفوظ‘ حرمین ٹرین سے سفر یاد گار رہا: عازمین حج

مثالی انتظامات کے باعث دقت یا انتظار کا سامنا نہیں کرنا پڑا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین  ہائی سپیڈ ٹرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان سفر کرنے والے زائرین کو سفر کا ایک محفوظ اور تیز رفتار ذریعہ ہے۔
حرمین ٹرین کے حوالے سے عازمین حج کا کہنا ہے’ مثالی انتظامات کے باعث انہیں کسی قسم کی کوئی دقت یا انتظار کا سامنا نہیں کرنا پڑا‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے مصری عازم حج یحی الشرقاوی کا کہنا تھا’ جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر فلائٹ آئی یہاں سے ریلوے سٹیشن لے جایا گیا جہاں سے تیز رفتار ٹرین کے ذریعے محض دو گھنٹے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے‘۔
عازم حج کا مزید کہنا تھا ’عام طورپر ٹرین کا سفر تھکا دینے والا ہوتا ہے تاہم یہ سفر ہمارے لیے یاد گار رہا کیوںکہ ٹرین کا جو وقت مقرر تھا وہ اس کے مطابق بلا کسی تاخیر کے روانہ ہوگئی‘۔
 مدینہ منورہ کے ریلوے سٹیشن پر موجود مکہ مکرمہ جانے والی ایک  مصری عازم حج خاتون انواربدر کا کہنا تھا ’ مملکت آنے سے قبل حرمین ریلوے کے بارے میں جو کچھ سنا تھا وہ کم تھا یہاں پہنچ کر سروس کا معیار دیکھا تو خوشی ہوئی‘۔
’ ریلوے سٹیشن پرموجود عملہ بھی تعاون کرنے والا ہے۔ سٹیشن پہنچ کرزیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا۔ سٹیشن کے لاونچ سے ٹرین میں بیٹھنے تک چند منٹ لگے‘۔

تیز رفتار حرمین ٹرین نے یہ مسافت انتہائی مختصر کردی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

جمہوریہ ایران سے آنے والے عازم حج علی رجبی کا کہنا تھا ’ حرمین ٹرین سروس انتہائی آرام دہ اور تیز رفتار ہے۔ یہ سروس یقینی طورپر عازمین کے لیے ایک تحفہ ہے۔اس سے قبل مکہ سے مدینہ منورہ کا سفر بس کے ذریعے کیا تھا جس میں کافی وقت لگا تھا مگر تیز رفتار ٹرین نے یہ مسافت انتہائی مختصر کردی ہے‘۔
واضح رہے حرمین ٹرین سروس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان عازمین حج ، عمرہ زائرین اور عام لوگوں کے لیے سفر کا بہترین اور مثالی ذریعہ ہے۔
مدینہ منورہ کے سٹیشن سے چلنے والی حرمین ٹرین رابغ کے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے ہوتی ہوئی جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرآتی ہے جہاں چند منٹ سٹاپ کے بعد جدہ سٹی کے سلیمانیہ اسٹیشن پررکتی ہے بعد ازاں براہ راست مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوجاتی ہے۔

شیئر: