Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشرقت کمپنی کے ذریعے 1200 پاکستانی عازمین مکہ پہنچ گئے

’اشرقت حج ادارے کے تحت 70 ہزار پاکستانی عازمین آئیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
اشرقت حج کمپنی کے تحت پاکستان سے آج جمعرات کو 12 سو عازمین ارض مقدس پہنچے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ حج ادارے کے تحت 70 ہزار پاکستانی عازمین آئیں گے۔
اشرقت کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی عازمین کو مرکز نمبر 254، 259 اور 263 میں تقسیم کردیا گیا ہے۔
کمپنی  کے سربراہ احمد تمار نے کہا ہے کہ ’پاکستانی عازمین حج کے استقبال اور خدمت کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پاکستانی عازمین کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گے ‘۔
دوسری طرف پاکستانی وفاقی وزیر مذہبی أمور اور اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین نے  پاکستانی عازمین کو پیش کی جانے والی سہولتوں پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: