Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید جمعرات کو سرکاری دورے پر چین جائیں گے

شیخ محمد بن زاید چینی صدر کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔(فائل فوٹو: وام)
 متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیاں جمعرات 30 مئی کو چین کے سرکاری دورے کا آغاز کریں گے۔
امارات کے صدر چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق دورے کے دوران امارتی صدر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصا اقتصادی، ترقیاتی اور ثقافتی شعبوں میں مزید تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔
باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور، عالمی استحکام، فروغ امن کے لیے تعاون اور مکالمے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
امارات اور چین کے درمیان جامع سٹریٹجک پارٹنر شپ کے فریم ورک کے اندر بات چیت کا مقصد دونوں ممالک کی پائیدار ترقی اور اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔
صدر شیخ محمد بن زاید چین اور امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کی تقریب، چین، عرب ممالک تعاون فورم کی دسویں ویں وزارتی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

شیئر: