Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کے مشیر کی یمن میں مسام پروجیکٹ کے کام کی تعریف

اقوام متحدہ کے اہلکار نے تعز گورنریٹ میں مسام پروجیکٹ کے کام کا جائزہ لیا ( فوٹو: ایس پی اے)
اقوام متحدہ کے دفتر برائے مائن ایکشن پروجیکٹ سروسز کے ایڈوائزر چارلس فریزبی نے یمن کے تعز گورنریٹ میں مسام پروجیکٹ کی ٹیموں کے کام کو سراہا ہے۔
 عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے اہلکار نے تعز کے نائب گورنرعبدالقوی المخلفی کے ہمراہ مسام پروجیکٹ کی ٹیم 22 کا دورہ کیا۔
مسام پروجیکٹ یمن کے شہریوں تک انسانی امداد پہنچانے کے راستوں کو صاف کرنے کے لیے  متعدد سعودی اقدامات میں سے ایک ہے ۔
دورے کے دوران تعز میں مسام کی ڈی مائنگ ٹیموں کے نگراں عارف القحطانی نے وفد کو ان علاقوں کی نوعیت کے بارے میں بتایا جہاں ٹیمیں کام کررہی ہیں۔
وفد کو تعز گورنریٹ کے اٹھارہ اضلاع میں کام کرنے والی مسام ٹیموں کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو بارودی سرنگوں، نہ پھٹنے والی ڈیوائسز، اور دیسی ساختہ ڈیوائسز سے آگاہ کیا
 بارودی سرنگوں اور آئی ای ڈیز کی وجہ سے گورنریٹ میں سکولوں کو پہنچنے والے نقصان  پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ متاثرہ سکولوں کی تعداد 84 ہے جو یا تو مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

شیئر: