Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی اردن کے قومی دن پر شاہ عبداللہ ثانی کو مبارکباد

حکومت اور عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کو اردن کے قومی دن  پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں اردن کے فرمانروا کی اچھی صحت، خوشیوں، اردن کی حکومت اور عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی مبارکباد کا پیغام اردن کے فرمانروا کو ارسال کیا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی قیادت نے زیمبیا اور ارجنٹینا کے صدور کو بھی ان کے ملک کے قومی دن پر بھی مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

شیئر: