Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاجکستان اور برونائی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ ارض مقدس روانہ

’ایئرپورٹ پر سعودی سفیر ولید بن عبد الرحمن الرشیدان نے طاجک عازمین کو الوداع کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
تاجکستان سے عازمین حج کا پہلا قافلہ ارض مقدس کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دوشنبہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی سفیر ولید بن عبد الرحمن الرشیدان نے طاجک عازمین کو الوداع کیا ہے۔
تاجک عازمین کے پہلے قافلے کو الوداع کرنے کے لیے تاجکستان میں دینی أمور کی کمیٹی کے سربراہ سلیمان دولت زادہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سعودی سفیر ولید بن عبد الرحمن الرشیدان نے عازمین حج کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مقبول حج کی دعا کی ہے۔
انہوں نے تاجک عازمین کوسہولتیں فراہم کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دوسری طرف برونائی سے بھی عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوچکا ہے جنہیں سعودی سفیر محمد بن عبد اللہ البریثن نے الوداع کیا۔
سعودی سفیر محمد بن عبد اللہ البریثن نے اس موقع پر کہا ہے کہ ’سعودی حکومت عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے‘۔

شیئر: