Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ثقافتی مقامات کی بحالی کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

معاہدے کا مقصد سیاحتی شعبے میں آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ہیریٹیج کمیشن اور سیاحتی سرمایہ کاری کمپنی ’ اسفار‘ جو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے، نے مملکت میں ثقافتی ورثے کے مقامات پر وزیٹرز کے تجربے کو بہتر بنانے کےلیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
ہیریٹیج کمیشن کے سی ای او جاسر الحربش اور اسفار کے سی ای او فہد بن مشیط نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط تقریب میں شرکت کی۔
معاہدے کا مقصد سیاحتی شعبے میں آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا، دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ، نئے منصوبے تیار کرنا اور سعودی عرب میں ہیریٹج سائٹس کےلیے آپریشنل ماڈل قائم کرنا ہے۔
ہیریٹج کمیشن نے سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق قومی ورثے اور آثار قدیمہ کے شعبے کو ترقی دینے کے اپنےعزم  کو اجاگر کیا۔
اسفار سعودی عرب کے سیاحتی مقامات، تاریخی اور ثقافتی مقامات میں سرمایہ کاری کے ذریعے سیاحتی شعبے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
کمپنی کامقصد سرکاری اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون کے ذریعے سیاحت کے نقشے پر سعودی شہروں کی اہمیت کو بڑھانا ہے۔

شیئر: