Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے رفح میں پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کردی

’اسرائیل أفواج کی طرف سے عالمی اور انسانی قوانین کی مسلسل پامالی قابل مذمت ہے‘
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی افواج کی طرف سے رفح میں پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’اسرائیل أفواج کی طرف سے عالمی اور انسانی قوانین کی مسلسل پامالی قابل مذمت ہے‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب عالمی برادری کو فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’غزہ میں فلسطینی عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی‘۔

شیئر: