Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک 5 لاکھ 32 ہزار عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

’5 لاکھ 23 ہزار729 عازمین فضائی راستے سے سعودی عرب پہنچے ہیں‘ ( فوٹو: واس)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اب تک 5 لاکھ 32 ہزار 958 عازمین حج بیرون ملک سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’یہ تعداد موسم حج کے آغاز سے اتوار 26 مئی تک ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’5 لاکھ 23 ہزار729 عازمین فضائی راستے سے سعودی عرب پہنچے ہیں‘۔

’سعودی عرب پہنچنے والے تمام عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی ہے‘ ( فوٹو: واس)

’جبکہ 9 ہزار210 عازمین بڑی راستوں سے اور 19 عازمین بحری راستوں سے آئے ہیں‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب پہنچنے والے تمام عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی ہے‘۔

شیئر: