Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کا عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ایک اور معاہدہ

یمن کے 60 صحت مراکز میں پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے منگل کو عالمی ادرہ صحت کے ساتھ37 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کے ایک مشترکہ ایگزیکٹیو پروگرام پر دستخط کیے ہیں۔
جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کی 77 ویں ہیلتھ اسمبلی کے دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس کا مقصد یمن میں صحت مراکز میں پانی اور حفظان صحت کی خدمات کو بہتر بنانا اور یمن میں انتہائی ضرورت مندوں کو پانی کی مستقل فراہمی ہے۔
ایس پی کے کے مطابق معاہدے کے تحت 10 صحت مراکز میں پمپوں، واٹر ٹینکوں اور کنکشن پائپوں کے ساتھ شمسی توانائی سے چلنے والے کنویں کھودے جائیں گے۔
60 صحت مراکز میں پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔
پانی کی فراہمی کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ٹریننگ بھی دی جائے گی اور الحدیدہ میں ایک ٹینک ٹاور تعمیر کیا جائے گا۔
صنعا اور مارب گورنریٹ ہسپتال میں پانی، صفائی اور حفظان صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
معاہدے پر شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ العربیہ اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے دستخط کیے۔

شیئر: