Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی شعبے کی ترقی کے لیے ’نیوم سپیس گروپ‘ کے قیام کا اعلان

این ایس جی مکمل طور پر انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت والی کمپنی ہے۔ (فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے خلائی شعبے کے حوالے سے ’نیو سپیس گروپ‘ (این ایس جی) کے قیام کا اعلان کیا ہے جو انویسٹمنٹ فنڈ کی مکمل ملکیت والی کمپنی ہے۔
نیو سپیس گروپ مملکت میں منصوعی سیارے اور خلائی شعبے کے فروغ کے لیے کام کرے گا۔
اخبار 24 کے مطابق نئی کمپنی کا مقصد عالمی سطح پر خلائی شعبے میں ہونے والی ترقی سے مملکت کو ہم آہنگ کرنا اور اس شعبے میں مقامی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے۔
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں فنڈ کے شعبہ سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر عمرالماضی نے کہا کہ ’این ایس جی‘ کمپنی کا قیام ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد مملکت میں مصنوعی سیارے اور خلائی سیکٹر میں نمایاں پیش رفت اور سیٹلائٹ سروسز کے میدان میں عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرنا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا’ اس کمپنی کے قیام سے مملکت میں نئے مواقع فراہم ہوں گے‘۔
’خلائی شعبے کی ترقی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی منصوبہ بندی کے مطابق ہے جس سے مملکت کی معیشت کو متنوع بنانے کے علاوہ تیل ماسوائے آمدنی کے ذرائع میں بھی اضافہ ہوگا جو سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کا بھی حصہ ہے‘۔ 

شیئر: