Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجے فلم کی کہانی سن کر رو پڑے

ممبئی .... بالی وڈ اداکار سنجے دت جوطویل وقفہ بعد فلم ’بھومی‘ میں کام کرنے کے لئے تیار ہوئے ہیںفلم’ کی کہانی سن کر رو پڑے۔ فلم کے مکالمہ نگار راج شانڈلےنے کہا کہ فلم کے ڈائریکٹر امنگ کمار اور پروڈیوسر سندیپ سنگھ اور بھوشن کمار ایک ایسے رائٹر کی تلاش کر رہے تھے، جومقررہ وقت میں کام مکمل کر دے۔ پوری اسکرپٹ لکھنے کے بعد جب راج نے یہ کہانی سنجے دت کو سنائی، تو انہیں فلم کی اسکرپٹ اتنی اچھی لگی کہ وہ راج کو گلے لگا کر رو پڑے۔ فلم کے مکالمہ نگار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم کے لئے دن میں 15۔15 گھنٹے کام کیا، تاکہ وقت پر فلم پوری کی جاسکے۔ انہوں نے سنجے دت کی کافی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں ایک سچے انسان ہیں۔فلم کی اسکرپٹ سے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی کافی خوش ہیں۔ یہ فلم 22 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

شیئر: