Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری اور غیرملکی کتنی مالیت کا ذاتی استعمال کا سامان سعودی عرب لائے؟

متحدہ عرب امارات اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ بیرون مملکت مقیم شہریوں اور مملکت میں پہلی مرتبہ رہائش کے لیے آنے والے غیرملکیوں کی طرف سے لائے گئے ذاتی استعمال شدہ سامان اور گھریلو اشیا کے حجم کا تخمینہ 153.4 ہزار ٹن لگایا ہے جس کی  کل مالیت 13.7 ارب ریال بنتی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہ کہ چین 2023 میں مملکت کو اپنی برآمدات کرنے والے ممالک میں سرفہرست رہا۔ جس کی درآمدات کا حجم 12004 ہزار ٹن تھا اور اس  کی مالیت 138.3 ارب ریال رہی۔
دوسرے نمبر پر امریکہ 2382 ہزار ٹن درآمدات کے ساتھ ہے جس کی مالیت  48.9 ارب ریال ہے۔ 2768 ہزار ٹن کے ساتھ تیسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے جس کی مالیت 34.7 ارب ریال ہے۔
انڈیا 31.9 ارب ریال مالیت کی 5469 ہزار ٹن درآمدات کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ جرمنی 26.2 ارب ریال  مالیت کی 1110 ہزار ٹن کے سا تھ پانچویں، سوئٹزرلینڈ 46.9 ہزار ٹن کی درآمدات کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ اس کی قیمت 24 ارب ریال ہے۔
ساتویں نمبر پر اٹلی ہے جس کی درآمدات کا حجم 885.8 ہزار ٹن ہے جس کی قیمت 19.4 ارب ریال بنتی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے فرانس 8 ویں نمبر پر ہے جس کی درآمدات کا تخمینہ 343.6 ہزار ٹن ہے جس کی مالیت 14.4 ارب ریال ہے۔ برازیل کی درآمدات کا حجم 5044.8 ہزار ٹن  اور قیمت 13.4 ارب ریال ہے۔
جنوبی کوریا 898.5 ہزار ٹن  درآمدات کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے اس کی مالیت 12.9 ارب ریال ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: