Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحہ بردار کشتی سے3 ایرانی پاسداران گرفتار

دمام ....سعودی بحریہ نے اپنی سمندری حدود میں 3 کشتیوں کا راستہ روک لیا۔ ایک کشتی پکڑ کر3ایرانی پاسداران انقلاب کو گرفتار کر کیا۔کشتی کی تلاشی پر انکشاف ہوا کہ وہ اسلحے سے بھری ہوئی تھی۔ اسکا رخ خلیج عرب میں مرجان آئل فیلڈکے پلیٹ فارم کی طرف تھا اسے تخریب کاری کے مقصد سے استعمال کیا جانا تھا۔ سعودی ذمہ دار ذرائع کے مطابق جمعہ 16 جون کی رات سعودی عرب کے علاقائی پانی میں 3 کشتیاں داخل ہوئیں جن پر 2 رنگوں سفید اور سرخ پر مشتمل پرچم لگے ہوئے تھے۔ ان کشتیوں نے تیزی کے ساتھ سعودی پٹرولیم فیلڈ "المرجان" کے پلیٹ فارمز کا رخ کیا۔ سعودی بحریہ کی فورسز نے فوری طور پر ان کشتیوں کو خبردار کرنے کےلئے فائرنگ کی۔ اس دوران ایک کشتی کو پکڑ لیا گیا دیگر2کشتیاں فرار ہو گئیں۔ پکڑی جانے والی کشتی کی تلاشی پر انکشاف ہوا کہ وہ تخریب کاری کے مقصد سے مکمل طور پر اسلحے سے بھری ہوئی تھی۔مقصد سعودی علاقائی سمندر میں دہشتگردانہ حملہ اور سعودیوں کوبھاری جانی و مالی نقصان پہنچانا تھا۔ سعودی حکام ایرانی پاسداران انقلاب سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔سعودی ذریعے نے باور کرایا کہ مملکت دہشت گردی کے خلاف جنگ ، تخریبی کارروائیوں پر روک لگانے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے سلسلے میں مکمل عزم رکھتی ہے۔

شیئر: