پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے حالیہ دنوں میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم کی خراب پرفارمنس کے باعث ان پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
احمد شہزاد نے 2019 کو آخری مرتبہ پاکستان کے لیے کھیلا تھا تاہم 32 سالہ احمد شہزاد کی جانب سے بارہا بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
مزید پڑھیں
-
احمد شہزاد کا نام ڈرافٹنگ کی فہرست سے باہرNode ID: 321516
ایک موقعے پر احمد شہزاد کی جانب سے بابر اعظم کے متعلق بیان بازی کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’بابر اعظم کے کپتان بننے کے بعد پاکستان ٹیم کمزور ٹیموں سے بھی ہارنے لگ گئی ہے۔‘
تاہم اس مرتبہ معاملہ کچھ الٹ گیا اور کنگ بابر اعظم کی جگہ احمد شہزاد کو کرکٹ شائقین نے آڑھے ہاتھوں لے لیا ہے۔
احمد شہزاد چترال میں ایک مقامی کھلاڑی کے ہاتھوں ایک ہی اوور میں تین مرتبہ آؤٹ ہوجانے کے بعد کرکٹ شائقین کی تنقید کی زد میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چترال کے ایک مقامی بولر کے ہاتھوں احمد شہزاد ایک ہی اوور میں تین مرتبہ کلین بولڈ ہوجاتے ہیں۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے احمد شہزاد کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
Ahmed Shehzad was bowled out three times in an over by a local resident in Chitral.... pic.twitter.com/yJUZlLRJcY
— Nawaz (@Rnawaz31888) July 23, 2024
سماجی رابطے کے معروف پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر حمزہ نامی صارف نے اپنی پوسٹ میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہے۔‘

ایک اور صارف رابعہ بٹ کہتی ہیں کہ ’یہ صاحب کہتے تھے کہ بابر کو ماڈرن کرکٹ کھیلنا نہیں آتی۔‘

سامی نامی ایکس صارف کی جانب سے لکھا گیا کہ ’مجھے یاد ہے 2014 سے 2017 کے درمیان کچھ پاکستانی فینز ان کا موازنہ وراٹ کوہلی سے کیا کرتے تھے۔‘

حیات نامی ایکس صارف کہتے ہیں ’وہ اپنے سابقہ ریکارڈ توڑنے سے زیادہ کچھ نہیں کر رہے۔‘












