Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوا کی رہنے والی اداکارہ نے پنجابی بولی

ممبئی .... بالی وڈ اداکارہ الیانا ڈیکروز نے اپنی آنے والی فلم مبارکاں میں بالکل صاف پنجابی بول کر فلم سازوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے اس فلم کی ڈبنگ صرف ایک ہفتے میں مکمل کر دی۔ان کے لئے یہ کام آسان نہیں تھا۔ الیانا نے کم وقت میں ڈبنگ مکمل کرنے کے لئے کئی گھنٹے کام کیا ہے۔ اس پر بھی مناسب طریقے سے پنجابی نہ بول پانے کی وجہ سے بھی انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس فلم کی ڈبنگ کے لئے ایک دن میں 11-10گھنٹے تک کام کیا ہے۔ الیانا گوا کی رہنے والی ہیں اور فلم میں وہ ایک پنجابی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم میں انیل کپور اور ارجن کپور بھی اہم کردار میں ہیں۔ الیانا نے کہاکہ شروع میں پنجابی بولنا بہت مشکل تھا۔ میں انیل کپور کے ساتھ ڈبنگ کرنے سے ڈر رہی تھی کیونکہ وہ پہلے بھی فلموں میں پنجابی کردار ادا کر چکے ہیں۔ 

شیئر: