Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم نواز، مدینے کا سفر

مدینہ منورہ ... وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ نواز شریف نے روضہ رسول پر حاضری دی۔ نوافل اور نماز تراویح ادا کی۔ ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔ نواز شریف نماز عید بھی مسجد نبوی میں ادا کریں گے۔ عید کے بعد لندن روانہ ہونگے جہاں وہ اپنے نواسے جنید صفدر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے علاوہ اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے ۔نواز شریف نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا سفر اہل خانہ کے ہمراہ بس میں کیا ۔وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کے ساتھ بس میں دوران سفر تصویر شیئر کی ہے ۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ۔ زہے مقدر ،مدینے کا سفر ۔

 

شیئر: