Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی میک اپ آرٹسٹ کا پروڈکٹس کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال

علی ماجد کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تقریباً چھ لاکھ فالوورز ہیں۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی میک اپ آرٹسٹ علی ماجد سوشل میڈیا پر اپنے فالورز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو معروف فرانسیسی میک اپ پروڈکٹس کی تشہیر کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق علی ماجد کے ٹک ٹاک پر تقریباً چھ لاکھ فالوورز ہیں اور وہ 2022 سے خطے میں فرانسیسی بیوٹی پروڈکٹس ’سیفورا‘ کے سفیر ہیں۔
سوشل میڈیا سٹار کا کہنا ہے ’جہاں تک یاد ہے مجھے ہمیشہ سے خوبصورتی کا جنون رہا ہے۔‘
’میں بہت چھوٹا تھا تب سے ہی جانتا تھا کہ تخلیقی صلاحیتوں اور گلیمر کی اس دنیا کے بارے میں کچھ ہے جو مجھے پکار رہا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ جب میں فرانسیسی بیوٹی برانڈ سے منسلک نہیں تھا اس وقت سے سوشل میڈیا کے ذریعے خوبصورتی کی تشہیر پر کام کر رہا تھا۔
سعودی آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ ’یہ برانڈ میرے مسلسل غور و فکر کے نتیجے میں کامیاب ہوا ہے اور خطے میں بلکہ عالمی سطح پر خوبصورتی کے شوقین افراد نے اسے پسند کیا ہے۔‘

’جہاں تک یاد ہے مجھے ہمیشہ سے خوبصورتی کا جنون رہا ہے۔ فوٹو: عرب نیوز

علی ماجد ان سعودی مردوں میں سے ایک ہیں جو بیوٹی پروڈکٹس کے شعبے میں اپنا نام پیدا کر رہے ہیں۔ تقریباً سات یا آٹھ سال قبل شروع ہونے والی سوشل میڈیا کوریج میں تیزی سے اضافے کے باعث اس شعبے میں ان کی دلچسپی بڑھی ہے۔
علی ماجد نے 2022 میں ’سیفورا سکواڈ‘ میں شمولیت اختیار کی جو مشرق وسطیٰ میں بیوٹی پروڈکٹس پسند کرنے والوں کے لیے ایک پروگرام مرتب کیا گیا۔
علی ماجد کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر شہرت مجھے خوشگوار حیرت میں مبتلا کرتی ہے، مجھے خوشی ہوئی جب ایک کنسرٹ میں مداح نے مجھے پہچان لیا اور میرے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا، میں یہ نہیں جانتا تھا کہ ایسا کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

شیئر: