عالمی ادارہ صحت کے وفد نے رفح میں اماراتی فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا
غزہ کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی سپورٹ کےلیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: وام)
عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے ایک وفد نے رفح میں متحدہ عرب امارات کے فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔
امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق عالمی ادارے کے وفد کوغزہ میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وفد نے امارات کی جانب سے اہم انسانی خدمات خاص طور پر غزہ میں زخمیوں ہیلتھ کیئر، امداد کی مسلسل فراہمی اور فلسطینیوں کے مصائب کم کرنے کے لیے اماراتی طبی عملے کی لگن کی تعریف کی۔
دورے کے دوران ہسپتال کے عملے نے فلسطینیوں کی مدد کے لیے امارات کی جانب سے فراہم کردہ جدید طبی آلات اور وسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔
مصنوعی اعضاء کے منصوبوں کی بحالی، صحت کے شعبے کے لیے مسلسل سپورٹ، اور جنگ بندی کے بعد امداد کو برقرار رکھنے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دورے میں زخمیوں کو نکالنے اور علاج میں مربوط کوششوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ہیلتھ کیئر کے حوالے سے ہسپتال اور عالمی ادارہ صحت کے وفد کے درمیان طبی امداد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
غزہ کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی سپورٹ کےلیے حکمت عملی تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کا فیلڈ ہسپتال ہیلتھ کیئر کے شعبے کی سپورٹ کےلیے ایک ٹن طبی سامان، ویل چیئر سمیت ہنگامی امداد فراہم کر چکا ہے۔