Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سرد ترین اور گرم ترین شہر کون سا ہے؟

’ملک کا سرد ترین علاقہ السودہ ہے جہاں 11 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ الاحسا ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے بتایا ہے کہ ’ملک کا سرد ترین علاقہ السودہ ہے جہاں 11 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’سب سے زیادہ گرم شہروں میں دمام، حفر الباطن اور الخرج ہے جہاں 46 اور 45 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ریاض میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ہے‘۔
’جبکہ سرد علاقوں میں ابہا،باحہ اور طائف ہے جہاں 15، 16 اور 20 ڈگری ہے جبکہ القریات اور طریف میں درجہ حرارت 21 اور 22 ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
محکمہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج بھی مکہ مکرمہ، عسیر، باحہ اور جازان میں بارش کی توقع ہے۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’ مذکورہ علاقوں میں بعض اوقات دھند چھاجانے کا بھی امکان ہے‘۔

شیئر: