Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج رات شہابیوں کی بارش ہوگی

’شہابیوں کی بارش آئندہ دو راتوں میں بھی دیکھی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ آج اتوار اور پیر کی درمیانی شب شہابیوں کی بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’شہابیوں کی بارش آئندہ دو راتوں میں بھی دیکھی جائے گی‘۔
انہوں نے کہاہے کہ ’علم الفلک میں الفروسیات کے نام سے معروف شہابیوں کی بارش کا عروج فجر سے کچھ دیر پہلے ہوگا‘۔
’کم و بیش ایک گھنٹے میں 80 شہابیوں کو دیکھا جائے گا جبکہ یہ نظارہ شہری آبادی سے دور زیادہ واضح ہوگا‘۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ’شہابیوں کی بارش افق پر شمال مشرقی سمیت میں ہوگی جہاں دو ستارے زیادہ روشن نظر آرہے ہوں گے‘۔

شیئر: