Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھ ماہ کے دوران چار لاکھ 21 ہزار گھریلو ورکرز کے معاہدے

گھریلو ملازمین کی بھرتی کے لیے دستیاب ملکوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔( فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے 2024 کے پہلے چھ ماہ کے دوران چار لاکھ 21 ہزار 399 گھریلو ورکرز کے معاہدوں کو مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق  مملکت کے نیشنل پروگرام فر ڈومیٹسک لیبر سروسز ’مساند پلیٹ فارم‘ نے گھریلو ملازمین کی بھرتی کے لیے گیمبیا، برونڈی، سیرالیون اور تنزانیہ جیسے نئے ملکوں کو شامل کیا جس کے بعد بھرتی کے لیے دستیاب ملکوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔
یہ پلیٹ فارم ایک شخص سے دوسرے کو لیبر سروسز کی منتقلی فراہم کرتا ہے۔ اس سروس سے 61 ہزار 358 آجروں کو فائدہ پہنچا ہے۔
یہ پلیٹ فارم ایک یونیفائیڈ الیکڑانک ایگریمنٹ بنا کر متعلقہ فریقوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اورگھریلو ملازمین کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔
مساند پلیٹ فارم کے ذریعے گھریلو ملازمین کے 5 لاکھ 83 ہزار 691 سے زیادہ سی وی اپ لوڈ کیے گئے جبکہ پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے والوں کی اطمینان کی شرح 92 فیصد تک پہنچ گئی۔

شیئر: