Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ایئرویز کا جنوبی افریقہ کی ایئرلائن ایئرلنک کے 25 فیصد شیئرز خریدنے کا اعلان

قطر ایئر ویز نے اعلان کیا کہ وہ جنوبی افریقی ایئرلائن ’ایئرلنک‘ کے 25 فیصد شیئرز خریدے گی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
قطر ایئر ویز نے اعلان کیا کہ وہ جنوبی افریقی ایئرلائن ’ایئرلنک‘ کے 25 فیصد شیئرز خریدے گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق قطر ایئر لائن کےچیف ایگزیکٹیو بدر محمد المیر نے ایئرلنک میں سرمایہ کاری کا اعلان منگل کو قطری دارلحکومت دوحہ میں پریس کانفرنس میں کیا۔
پریس کانفرنس میں ایئر لنک کے چیف ایگزیکٹیو روجر فوسٹر بھی موجود تھے۔
ایئرلنک کے سی ای او کے مطابق قطر ایئرویز کی ایئرلنک میں سرمایہ کاری سے جنوبی افریقی ایئرلائن کو اپنی پروازیں نئی مارکیٹوں تک چلانے میں مدد ملے گی۔
ایئرلنک کی ویب سائیٹ کے مطابق یہ نجی فضائی کمپنی جو افریقہ کے جنوبی ممالک میں اپنی پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔
خیال رہے قطر ایئرویز کے پاس برطانیہ کے برٹش ایئرویز کی ملکیتی کمپنی انٹرنیشنل ایئرلائن گروپ، لیتھام ایئرلائنز، ہانگ کانگ کی کیتھی پیسیفک ایئرلائن اور چائنا ساؤتھرن ایئرلائن میں  بھی اقلیتی شیئرز موجود ہیں۔

شیئر: