Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔
سنیچر کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 86 پیسے کمی کی گئی ہے۔‘
’ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی ہوئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 97 پیسے کم ہوئی ہے۔‘
کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 259 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 262 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے۔ 
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 05 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 169 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

شیئر: